عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کرلی، فائل فوٹو
عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کرلی، فائل فوٹو

القادر ٹرسٹ کیس، وکیل نے کمرہ عدالت میں نعرہ لگا دیا، جج اٹھ کر چلے گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبدالقادر ٹرسٹ کیس میں عمران کی پیشی کے موقع پر وکیل نے کمرہ عدالت میں نعرہ لگا دیا، خصوصی بنچ کمرہ عدالت سے اٹھ کر چیمبر میں چلا گیا۔

عبدالقادر ٹرسٹ کیس میں سماعت کے دوران ایک وکیل نے کھڑے ہو کر عمران خان کے حق میں نعرہ لگا دیا،وکیل کے نعرے لگانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور خاموش رہنے کا حکم دیدیا۔

کمرہ عدالت میں عمران خان کے حق میں نعروں پر عدالت نے اظہار برہمی کر دیا، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں، مکمل خاموشی چاہئے۔ یہی رویہ رہا تو کیس نہیں سنیں گے۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جس وکیل نے نعرے لگائے اس کا ہم سے تعلق نہیں، انہوں نے عدالت سے معذرت کر لی۔ نعرے لگانے والے شخص کو پولیس کمرہ عدالت سے باہر لے گئی۔بعد ازاں نماز جمعہ کا وقت ہونے پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔