خاتون سی ای او کی شناخت کو تاحال باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ،فائل فوٹو
خاتون سی ای او کی شناخت کو تاحال باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ،فائل فوٹو

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

نیویارک: امریکی بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے ٹوئٹرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ٹیسلا، اسپیس ایکس کے بانی اور حال ہی میں ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ سنبھالنے والے ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے دے مستعفیٰ ہو رہے ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹ میں یہ اعلان کیا گیا ہے ٹوئٹر کی نئی سی ای او پہلی مرتبہ ایک خاتون ہوں گی جو اگلے 6 ہفتوں میں چارج سنبھالیں گی۔

خاتون سی ای او کی شناخت کو تاحال باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ این بی سی یونیورسل میں ایڈورٹائزنگ کی سربراہ لنڈا یاکارین، مسک کے بعد ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر (سی ٹی او) کا عہدہ سنبھالیں گی اور ٹوئٹر کی قیادت کریں گی۔

ایلون مسک سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پروڈکٹ، سافٹ ویئر اور سیسوپس کی نگرانی سمیت ٹوئٹر کے مختلف شعبے سنبھالیں گے۔