اسلام آباد(اُمت نیوز)ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، 3 روز تک انٹر نیٹ سروس بند رہی جس کے بعد اب انٹرنیٹ سروس صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہےکہ ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس تقریباً بحال ہو چکی ہے ۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے شروع کر دیئے تھے ، نقص امن کے خطرے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی تھی ۔
انٹر سروس کی بحالی کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا ایپس بھی بحال کر دی گئی ہیں ۔