اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے پی ڈی ایم رہنماؤں نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے وزیر اعظم کے سامنے دو بڑے مسئلے اٹھا دیئے،آفتاب شیرپاؤ نے خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کا معاملہ کا نوٹس لینے کی درخواست کی،آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران بڑھتا جارہا ہے، مسئلے کو فوری حل کیا جائے تاکہ عوام پریشان ہیں، پنجاب سے خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل بند ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آفتاب شیرپاؤ کی نشاندہی نوٹس لے لیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت پر کل اہم اجلاس طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری خوراک اور دیگر حکام کو کل طلب کرلیا گیا،آفتاب شیرپاؤنے وزیر اعظم سے جاری مردم شماری پر بھی تحفظات کا اظہار کیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے آفتاب شیرپاو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔