فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کا غزہ پر بمباری جاری رکھنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز)اسرائیل نے غزہ میں فوری جنگ بندی مسترد کرتے ہوئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی حکام نے فلسطینی مجاہدین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ان کا کیا دھرا ہے، اُن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے کرنا بند کریں۔

اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاکی ہانیگبی نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب ایک میونسپل پروگرام میں کہا ہے کہ ہم جنگ بندی کیلئے بات چیت نہیں کرنا چاہتے، فلسطینی مزاحمتی گروپوں پر حملہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔