5 روز کے حملوں کے بعد اسرائیل اور فلسطین جنگ بندی پر راضی

غزہ (اُمت نیوز) 5 روز کے حملوں کے بعد اسرائیل اور فلسطین جنگ بندی پر راضی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے 5 روز کے دوران 33 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیل کا دعویٰ ہےکہ فلسطین کے حملوں میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
مصر کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی ہے۔ دوسری جانب فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے 75 برس مکمل ہونے پر لندن میں ریلی اور احتجاج بھی کیا گیا۔