لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت خوفزدہ ہے انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے،اب ان کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی تاریخ میں کمزور جمہوریت ہے اور امید صرف عدلیہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کسی ملک میں سب سے بڑی جماعت کی اعلیٰ قیادت کو اس طرح پکڑا یانظربند کیا جاتا ہے، حکومت نے اسلام آباد سے مجھے ایسے پکڑا جیسے میں کوئی دہشت گرد ہوں، مجھے آرمی چیف کے حکم پر اغوا کیا گیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مجھ سے خوفزدہ ہے انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے، حکومت کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں ان سے نہیں چاہتا، ’میں چاہتا ہوں کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آپ اپنے نیچے کوئی پینل بنائیں، انڈیپنڈنٹ‘۔ کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ جنہوں نے مجھے گولیاں ماری ہیں وہ تحقیقات نہیں ہونے دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی تاریخ میں کمزور جمہوریت ہے، اور امید صرف عدلیہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کسی ملک میں سب سے بڑی جماعت کی اعلیٰ قیادت کو اس طرح پکڑا یانظربند کیا جاتا ہے، حکومت نے اسلام آباد سے مجھے ایسے پکڑا جیسے میں کوئی دہشتگردہوں ۔