اسلام آباد (امت نیوز) بجٹ سازی سے متعلق آئی ایم ایف کے ساتھ آج سے مشاورتی عمل شروع ہوگا، وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور تین سالہ بجٹ اسٹریٹیجی پیپرکا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم سے مشاورت کا عمل آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا، بجٹ اسٹرٹیجی پیپر آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف3.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے، مہنگائی کی شرح کا ہدف21 فیصد مقرر کرنے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 8879 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جب کہ ٹیکس وصولیوں کو دیکھ کرگروتھ کا ٹارگٹ طے کیا جائے گا۔