لاہور(امت نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جناح ہاؤس پر حملے کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے
سابق وزیراعظم نے ٹوئٹر پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور اپنی بہنوں کی دو ویڈیوز شیئرکیں۔جن میں مرکزی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمران خان کی ہمشیرہ کی مظاہرین سے گفتگو کررہی ہیں۔
Our Central Punjab President Dr Yasmin Rashid and my sisters clearly telling the protesters not to harm Jinnah house .
Clearly this was all stage managed by those who wanted to use this as a pretext to further crackdown on PTI , jail our workers and senior leadership along with… pic.twitter.com/qAE9reEvu5
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2023
عمران خان نے لکھا کہ مرکزی پنجاب کی ہماری صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور میری ہمشیرہ واضح طور پر مظاہرین کو جناح ہاؤس کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین کررہی ہیں، یہ سب حکومت اور ہینڈلرز کی جانب سے ایک منصوبے تحت کیا گیا تھا
انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس سمیت دیگر اہم مقامات پر حملوں کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا کر اس آڑ میں تحریک انصاف پر جاری کریک ڈاؤن میں شدّت لانا تھا، جس کے ذریعے مجھ سمیت ہمارے سینئر قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں ڈالا جاسکے۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جس پر عمل درآمد کا وعدہ انہوں نے نوازشریف سے کر رکھا ہے