علی حیدر زیدی کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد مذکورہ عہدہ خالی تھا۔ فائل فوٹو
علی حیدر زیدی کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد مذکورہ عہدہ خالی تھا۔ فائل فوٹو

حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹانے کیلیے لابنگ شروع

کراچی: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر ہٹانے کیلیے لابنگ شروع کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی حلیم عادل شیخ کو ہٹانے کیلیے متحرک ہو گئی ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اپنا اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے خواہشمند ہیں۔ ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ خاتون رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر بنا کر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ تاریخ تو ہم رقم کریں گے، اقلیت یا خاتون کو اپوزیشن لیڈر بنا سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم کو سینیٹ میں ووٹ دیا جس کی وجہ سے ٹیکنوکریٹ نشست جیتی۔

جی ڈی اے نے ایم کیو ایم کو پیغام میں کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہمارا احسان اتارا جائے۔ بتایا گیا ہےکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ موجودہ اپوزیشن لیڈر کو آئینی طریقے سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔

ایوان میں تحریک انصاف کے 30 ارکان تھے، 4 منحرف ہو چکے، اب 26 کی حمایت حاصل ہے۔ ایم کیو ایم کے پاس 21 جبکہ جی ڈی اے کے پاس 14 ارکان ہیں۔