اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی،دونوں مقدمات میں 5، 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے صوابی کے مقدمہ میں اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی.
اسلام آباد تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت منظورکرلی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی 2 ضمانتیں منظور کیں،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ضمانت منظوری کے آرڈر کیے ۔