راولپنڈی (مت نیوز) سیکرٹری ٹورازم ظہیر حسن کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز حافظ غضنفر علی کے زیر نگرانی فیلڈسپروائز زاہد اقبال نے انسپکٹر عثمان اسلم ، سب انسپکٹر طیب علی اور علی رضا پنجاب ٹورازم اسکواڈ ٹیم کے ہمراہ مری کارٹ روڑ موٹر ایجنسی اور جھیکا گلی کے مختلف ہوٹلز کے لائسنس چیک کیے۔ اس موقع پر فیلڈ سپروائزر کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز تمام ہوٹلز،ریسٹورنٹس کو ہوٹل ایکٹ 1976 اور ہوٹل رولز 1977 کے دائرہ میں لانے میں کوشاں ہے ۔غیر رجسٹر ڈہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو محکمانہ نوٹسز جاری کیے ہیں۔ مالکان کو جلد از جلد رجسٹریشن کرانے اور لائسنس حاصل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔جن ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے پاس لائسنس نہیں ہوگا ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔