نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی سائنسدان نے 74 دن مسلسل پانی میں رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 74 دن مسلسل پانی میں رہنے کا ریکارڈ قائم کرنے والا شخص جوزف ڈیٹوری اب خشکی پر آنا نہیں چاہتا اور وہ پانی میں 100 دن تک رہنے کا ریکارڈ قائم کرنا چاہتا ہے۔
جوزف ڈیٹوری یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں محقق ہیں اور 30 فٹ گہرے زیرآب اسٹیشن میں رہ رہے ہیں۔ جوزف نہ صرف تحقیق کر رہے ہیں بلکہ سمندری حیات کے تحفظ اور پانی میں زیادہ عرصہ رہنے سے انسانی جسم پر ہونے والے اثرات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔
جوزف نے چند ہفتے قبل گہرے سمندر میں ایک نئی قسم کا سمندری جانوری بھی دریافت کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سمندر میں 73 دن رہنے کا ریکارڈ 2014 میں بنایا گیا تھا جو جوزف نے توڑ دیا۔