بشریٰ بی بی کو کل اسلام آباد نیب عدالت نے طلب کر لیا

نیب ٹیم نیشنل کرائم ایجنسی اسکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچ گئی

May 17, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور (امت نیوز) القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعٖظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل اسلام آباد نیب عدالت نے طلب کر لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی 3 رکنی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں آج زمان پارک، لاہور پہنچی۔ نیب ٹیم نیشنل کرائم ایجنسی اسکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے پہنچی۔

نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو کل نیب عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ زمان پارک کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیگل ٹیم نیب سے نوٹس وصول کرے گی۔