چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس پہنچ گئی

ظہور الٰہی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ نجی ٹی وی

May 17, 2023 · اہم خبریں, قومی
اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو

اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی نفری پہنچ گئی،ظہورالٰہی روڈ پر پولیس اہلکاروں کی بڑی نفری موجود ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے، تھری ایم پی او کے تحت متعدد رہنماﺅں کو حراست میں لیا جا چکا ہے،پولیس کی بھاری نفری سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی رہائشگاہ کے باہرپہنچ گئی،جس کے باعث ظہور الٰہی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔