عدالت نے علی زیدی کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، فائل فوٹو
عدالت نے علی زیدی کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، فائل فوٹو

کوئی مائی کا لعل پی ٹی آئی نہیں چھڑا سکتا، علی زیدی

کراچی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہاکہ کوئی مائی کا لعل پی ٹی آئی نہیں چھڑا سکتا،تحریک انصاف اس دن چھوروں گا جس دن عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جس دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔ 23 سال پارٹی کو دیے ہں۔ ہماری پارٹی کے اندر سے ایسی گھٹیا باتیں کی جارہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان کی زندگی میں پی ٹی آئی چھوڑانی ہے تو ماتھے پر گولی مار دو،عمران خان کے سوا کسی کو لیڈر نہیں مانتا،عمران خان نے ساری زندگی تشدد سے دور رہنے کی تلقین کی۔

ان کاکہناتھا عمران خان اگر نکالے گا بھی تو باہر بیٹھ کر چوکیدار ا کرتا رہوں گا،علی زیدی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میری سیاسی پیدائش تحریک انصاف میں ہوئی ،میں کوئی خاندانی سیاستدان نہیں ہوں،میری پرورش بھی عمران خان کی زیرسایہ ہوئی ،میں کسی کو لیڈر نہیں مانتا،عمران خان نے ساری عمر تشد دسے دور رہنے کی تلقین کی ۔

ہسپتال آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں،ایم ایم عالم ایئر بیس پر کھڑا جہاز جلا دیا گیا،شہدا کی یادگار جلائے جانے پر دکھ ہوا،ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت جلا دی گئی، جناح ہاﺅس تباہ کردیاگیا،ان کاکہناتھا کہ تشدد کرنے والوں کو روک رہا تھاپھر بھی مجھ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کردی گئی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیرعلی زیدی  کو چیک اپ کیلیے کلفٹن کے نجی ہسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگوکی۔