عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو

نیب نے عمران خان کو طلبی کا نوٹس موصول کرا دیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں طلبی کا نوٹس موصول کرا دیا۔

نیب کا نوٹس عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن علی بھنڈر نے وصول کیا۔قومی احتساب بیورو کے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عمران خان کل نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوں۔

واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں انہیں نیب کے دفتر طلب کیا گیا ہے۔