کراچی(امت نیوز)محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق فردوس شمیم نقوی کو ایم پی او قانون کے تحت سکھر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی نظر بندی ختم ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو فوری طور پر جیکب آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔