لاہور(امت نیوز) پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن پر آوازیں اٹھانے دراصل بے ایمان ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جیسے گینگ کے خلاف اقدامات کو جو بھی سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دے رہا ہے وہ فکری طور پر بے ایمان ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات کی بناد پر جنم دیا گیا اور تشدد، تباہی بدتمیزی کے علاوہ کبھی کسی چیز کے لیے کھڑی نظر نہیں آئی۔
مریم نواز نے لکھا کہ ان کو بنا روک ٹوک کے ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔