پنجاب کی نگران حکومت غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے، فائل فوٹو
پنجاب کی نگران حکومت غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے، فائل فوٹو

عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ نہیں کیا،پنجاب حکومت

لاہور(امت نیوز)پنجاب حکومت نے چئیرمین پی ٹی آئی کے اس دعوے کو سختی سے رد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ  ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین ہمیشہ کی طرح عوام کو اشتعال دلانے کے لئے اس طرح کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں

واضح رہے کہ عمران خان نے کچھ دیر قبل ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے اوریہ ٹوئٹ گرفتاری سے قبل ان کا آخری پیغام ہوسکتا ہے