جہلم(امت نیوز)ملیکہ بخاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کوبھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
علی محمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے باہر سے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے اہلکار انہیں لے کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی رہائی کے احکامات دیے تھے۔
اس سے قبل پنجاب پولیس نے ملیکہ بخاری کو بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا تھا۔