اسلام آباد(امت نیوز)سپریم کورٹ نے گوادرکو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔
مولانا ہدایت الرحمان پر دوران احتجاج پولیس اہلکارکو قتل کرانے کا الزام ہے۔