بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو
بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو

تحریک انصاف سے مذاکرات نہیں ہوں گے،خواجہ آصف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک بہت بڑے رہنما نے مسلم لیگ (ن) میں آنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف سے مذاکرات نہیں ہوں گے، الیکشن اسی سال اکتوبر میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنایا جائے۔

خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے ایک بہت بڑے رہنما نے مسلم لیگ ن میں آنے کے لیے رابطہ کیا ہے جس پر میں نے جواب دیا کہ میں ایسے کاموں میں نہیں پڑتا

ان کا کہنا تھاکہ عدلیہ میں ایسےججز کی عزت نہیں کر سکتے جو قانون کی تشریح اپنی مرضی سے کریں، عدلیہ میں انتہائی قابل احترام شخصیات بھی موجود ہیں لیکن جب ذاتی مفادات آگے آجائیں اور کرسی کا وقار پیچھے چلا جائے تو ہم پر بھی رولز کے مطابق گیم کی پابندی بے معنی ہے