شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات آج ہوگی
وزیراعظم مشترکہ طور پر ایران سے 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے
May 18, 2023 · قومی
لاہور (امت نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیمی رئیسی کے درمیان غیر رسمی ملاقات آج ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات آج بلوچستان کے علاقے پشین میں ہو گی۔
شہباز شریف مشترکہ طور پر ایران سے 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف اور ابراہیم رئیسی ایران ، پاکستان بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔