شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو
شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو

عمران خان کی نیب میں طلبی، وکلاء نے پیش نہ ہونے کا مشورہ دے دیا

لاہور(امت نیوز) عمران خان کے وکلاء نے عمران خان کو برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے موصول ہونے والے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب راولپنڈی  میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

نیب راولپنڈی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے موصول ہونے والے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں آج طلب کر رکھا ہے، لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کے پیش نہ ہونے کے امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے وکلاء نے ان کو ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے ہی ذریعے نیب کو 20 نکاتی جواب اور دستاویزات فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گزشتہ روز زمان پارک میں تین صفحات پر مشتمل نوٹس موصول کرایا ہے جس میں عمران خان کو آج صبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی تھی اور حکم دیا گیا تھا کہ اس کیس سے متعلقہ دستاویزات، القادر ٹرسٹ کی تفصیلات اور الحاق کے کاغذات، ڈیڈبینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں۔