اسلام آباد( امت نیوز) سپریم کورٹ نے گوادرحق دوتحریک کےسربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی، اور عدالت نے مولانا ہدایت الرحمٰن کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مولانا ہدایت الرحمٰن کو 3 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔