عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔ فائل فوٹو
عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔ فائل فوٹو

عثمان بزدار کیوں نہیں آئے ہمیں علم ہے، نیب عدالت

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہر تاریخ پر ایک نیا بہانہ سامنے آتا ہے، ہمیں علم ہے وہ کیوں نہیں آئے۔

نیب عدالت لاہور میں عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ان کے وکیل کی جانب سے مزید ضمانت کی درخواست پر عدالت نے سخت ریمارکس دیئے۔ فاضل جج نے ریمارکس میں کہا کہ عثمان بزدار نیب کو اثاثہ جات کی تفصیل جمع کروائیں، تفصیل جمع کرانے کا آخری موقع دے رہے ہیں۔

عثمان بزدار کے وکیل نے عثمان بزدار کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور موقف پیش کیا کہ وہ دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں، پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہر تاریخ پر ایک نیا بہانہ سامنے آتا ہے، ہمیں علم ہے وہ کیوں نہیں آئے۔ آئندہ پیشی پر ملزم نہ آیا تو ضمانت خارج کر دیں گے۔ عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 23 مئی تک توسیع کر دی۔