شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو
شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو

عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب میں پیش نہیں ہوئے

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج صبح 10 بجے نیب طلب کیا گیا تھا تاہم وہ طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ دونوں  میاں بیوی کو 190 ملین پاؤنڈ کی نیب تحقیقات کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔

نیب نے عمران خان کو سوالنامہ بھی بھیج رکھا ہے جو 20 سوالوں پر مشتمل ہے، آج طلبی کے دوران عمران خان کو کیس سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کا کہا گیا تھا۔ لاہور سے عمران خان کی لیگل ٹیم سوالنامہ سے متعلق جوابات لے کر راونہ ہو چکی ہے۔

نیب راولپنڈی دفتر میں عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے،ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔