تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرنے کو تیار

محمد امجد آج شام 6:00 بجے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

May 18, 2023 · اہم خبریں, قومی
 ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی محمد امجد نے پارٹی سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔ فائل فوٹو

 ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی محمد امجد نے پارٹی سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمد امجد نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔

تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرنے کو تیار ہے، اور محمود مولوی اور عامر کیانی کے بعد اب پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمد امجد نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی محمد امجد نے پارٹی سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمد امجد آج شام 6:00 بجے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔