کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے دوپہرکے اوقات میں گیس بندش کی تردید کردی ۔
ترجمان نے کہا کہ ایس ایس جی سی یہ واضع کر دینا چاہتی ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ادارے کی جانب سے دوپہر کے وقت گیس کی بندش کے کوئی اوقات كار متعین کیے گئے ہیں۔
گزشتہ کل سوئی سدرن کے سسٹم میں پریشر کی کمی کے باعث گیس کا زیرِ زمیں لائن پیک متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے کراچی کے کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی تھی جسے چھ بجے تک بحال کر دیا گیا تھا۔
واضع رہے کہ گیس کے ملکی ذخائر میں سالانہ طور پر ہونے والی دس فیصد کمی کے باعث سوئی سدرن کو ملنے والی گیس میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس کے وجہ سے موسمِ گرما میں بھی طلب اور رسد کے فرق میں اضافہ ہوا ہے اور ادارے کو چیلنج درپیش ہیں۔ان وجوہات کے وجہ سے اچانک گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسا کہ گزشتہ روز ہوا تھا۔