وزیراعظم نے سیکریٹری خزانہ تبدیل کردیا

اسلام آباد (امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

حامد یعقوب شیخ کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے امداد اللہ بوسال کو سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

نئے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اس سے قبل اسپیشل سیکرٹری خزانہ تعینات تھے