پشاور(امت نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے ایم پی او کے تحت گرفتار کیے جانے والے افراد کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پُرتشدد مظاہروں کے بعدگرفتار ہونے والے ملزمان کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ایم پی او کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ گرفتار ملزمان اگر کسی اور کیس میں ملوث نہیں تو اُن کو رہا کیا جائے اور رہا ہونے والے افراد ڈپٹی کمشنر کے پاس بیان حلفی جمع کرائیں کہ وہ دوبارہ کسی بھی پُرتشدد کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے