زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے 8افراد گرفتار

مزید کچھ لوگ بھی فرار کی کوشش کررہے تھے، جو پولیس کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔ ایس پی سول لائنز

May 18, 2023 · قومی

لاہور(امت نیوز)زمان پارک سے نہرکے راستے فرارکی کوشش کرنے والے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سول لائنز حسن جاوید نے بتایا کہ مزید کچھ لوگ بھی فرار کی کوشش کررہے تھے، جو پولیس کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ  ابھی بھی اطلاعات ہیں کہ زمان پارک میں شرپسند موجود ہیں۔

ایس ایس پی حسن جاوید کے مطابق آپریشن سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ افسران کے حکم پر ہوگا۔