لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی جس میں وہ کارکنوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ کسی صورت گرفتاری نہ دیں، میں بھی مقامات بدلتا رہتا ہوں۔
سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو میں نورالحق قادری کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوکر کہہ رہے ہیں کہ ملک بھر میں پارٹی پر اس طرح کی کیفیت ہے جس کا ہمیں پہلے سے پتا تھا، لیکن آپ کسی صورت گرفتاری نہ دیں، میں خود بھی چھپا ہوا ہوں، 9 مئی سے اپنے گھر نہیں گیا۔
نور الحق قادری نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ میں کبھی ایک جگہ اور کبھی دوسری جگہ ہوتا ہوں، پارٹی کی طرف سے ہدایت ہے کہ جو خود کو بچا سکتا ہے بچائے، گرفتاری تو آسان ہے لیکن بعد میں اور مقدمے درج کیے جاتے ہیں۔
نورالحق قادری نے کہا کہ سب دوست صبر اور حوصلے سے کام لیں، یہ ہماری تحریک کے آخری لمحے ہیں