کراچی(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے بھی پارثی سے علیحدگی اختیار کرلی ۔سندھ اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر احتجاجاً کیا۔ میں سیاست میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ سڑکوں پر آ کر بدمعاشی کروں
عمران علی شاہ پی ایس 129 سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں تحریک انصاف سے بطور ایم پی اے مستعفی ہورہا ہوں۔ 9 مئی کے واقعات پر بہت تکلیف اور افسوس ہوا، میانوالی میں یادگار جہاز کو تباہ کیا گیا۔