نیویارک(امت نیوز)امریکی شہر نیویارک اپنی بلند و بالا عمارتوں کے بوجھ سے دھنسے لگا
امریکا جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک سٹی اپنی متعدد اونچی عمارتوں کے وزن سے سالانہ ایک سے دو ملی میٹر زمین میں دھنس رہا ہے۔
تحقیق میں حساب لگایا گیا کہ نیو یارک سٹی میں تقریباً 10 لاکھ سے زائد عمارتیں ہیں جن کا مجموعی وزن تقریباً 764 ارب کلوگرام ہے۔
اگرچہ ہر سال چند ملی میٹر کی کمی شاید کچھ بھی نہیں لگتی ہے، لیکن شہر کے کچھ حصے تیزی دھنس رہے ہیں
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے کمی کی شرح کا حساب لگانے کے لیے اپنی ماڈلنگ کا موازنہ سیٹلائٹ ڈیٹا سے کیا جس نے زمین کی سطح کی اونچائی کی پیمائش کی۔
سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ سمندری سطح اور سیلاب کے خدشات میں اضافے کے سبب نیو یارک جیسے دیگر نشیبی شہروں پر غور کرنا چاہئے جہاں 80 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔