9 مئی کو بزدلی دکھانے پر پولیس افسر کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (رائے ولید بھٹی) 9مئی کو احتجاج کے دن کم ہمتی اور بزدلی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس نے انسپکٹر انوسٹی گیشن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو ایس ڈی پی او /ڈی ایس پی ڈاکٹرآصف کمال نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ مقدمات نمبر 2106 بجرم 324/353/186/440/427/341/436/147/148/149/285/286 ت پ 7 اے ٹی اے تھانہ نیوٹاون اور مقدمہ نمبر 2076 بجرم 436/337Hii/427/341/353/186/188/147/148/149ت پ 7 اے ٹی اے تھانہ صادق آباد کی امثلاجات ملاحظہ کی گئیں اور تفتیشی افسر و ایس ایچ او سے حالات واقعات ڈسکس ہوئے تو مورخہ 9 اور 10 مئی 2023کو عمران خان کی گرفتاری کے سلسلے میں شر پسند عناصر کی طرف سے دیگر جگہوں کی طرح سرکل میں پرتشدد مظاہرے ہوئے جس پر سرکل میں دیگر دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو مقدمات رجسٹر ہوئے جن کی تفتیش انسپکٹر انوسٹی گیشن متعینہ نیوٹاون سرکل نے عمل میں لائی تھی انسپکٹر محمد طارق بن عزیز جو بطور انسپکٹر انوسٹی گیشن سرکل میں تعینات تھا نے دیگر پولیس فورس کے ہمراہ پر تشدد مظاہرین کی روک تھام،دفعہ 144 کے نفاذ، سرکاری املاک اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور ملزمان کی گرفتاری و مقدمات کی تفتیش کے بجائے کم ہمتی اور بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بھانپ کر سرکل سے غائب ہو گیا اور اپنا موبائل فون بند کر دیا جس نے افسران بالا کے حکم سے انحراف کرتے ہوئے سرکل میں اپنی عدم دستیابی اور رابطہ نمبر بند کر کے اور ملزمان کی گرفتاری سے اجتناب کر کے اپنے فرائض منصبی میں سخت غفلت لاپروائی اور افسران بالا کی حکم عدولی کا مرتکب ہوا ہے، جس پر پولیس نے ایس ڈی پی او /ڈی ایس پی ڈاکٹرآصف کمال کی مدعیت میں تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا۔