کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ سطحی وفد شیخ احمد دلموک المکتوم کی سربراہی میں آج صبح کراچی پہنچ گیا ہے جس میں اے ڈی پورٹس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی شیخ احمد دلموک المکتوم کررہے ہیں، وفد کا استقبال وزیر بحری امور فیصل سبزواری اور اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے کیا اور انہیں پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر شیخ احمد دلموک المکتوم کا کہنا تھا کہ وفد کی آمدکا مقصد پاک یو اے ای تجارتی تعلقات میں وسعت اور نئے منصوبوں پر غور ہے، دورے کے دوران اعلیٰ سطحی وفد سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کے شعبوں پر حکومتی اہلکار سے ملاقات اور بات چیت کر ےگا۔