کوئٹہ(اُمت نیوز)کوئٹہ میں سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پرحملہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پر حملہ ہوا ہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نصیر کاکڑ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
سینیٹر منظور احمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی نصیر خان کاکڑ گھر جارہے تھے، راستے میں گاڑی پرفائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔