نوشہرو فیروزمیں 3 دن سے بجلی معطل، عوام پریشان
جمعہ 19 مئی 2023, 8:03 صبح
قومی
پڈعیدن(نمائندہ امت)ضلع نوشہروفیروز میں72 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی، لوگوں کی زندگی اجیرن، مواصلات نظام معطل،بجلی نہ ہونے سے پانی کا بھی بحران،شہری بوند بوند کو ترس گئے۔
تفصیلات کے مطابق تین روزقبل آندھی اورطوفان کے باعث مختلف علاقوں میں ہائی ٹنشن تاریں اور پول گر گئے تھے۔جس کے باعث ضلع نوشہروفیروز کے مختلف علاقوں نوشہروفیوز سٹی، پڈعیدن،بھریاروڈ، لاکھاروڈ، کنڈیارو ،پکاچانگ، دریاخان مری، پھل،کوٹ لالو، کلہوڑا اسٹیشن، پیر صادق، اکری چودیگی، چلالجی، سمیت مختلف شہروں کی بجلی تاحال معطل ہے،مختلف گریڈ اسٹیشن کے سیکڑوں فیڈر بند پڑے ہیں جس کے باعث اسکولوں میں جاری امتحانات میں طلبہ و طالبات کو پریشانی کا سامنا ہے۔
مساجد میں پانی دستیاب نہیں،شہری پانی کی پوند پوند کو ترس گئے ہیں جبکہ شدید گرمی 45 سنٹی گریڈ درجہ حرارت میں دوران انتحانات متعدد بچوں و بچیوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں،اطلاعات کے مطابق سیبکو زرائع کے مطابق بجلی بحال ہونے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں۔