سندھ حکومت کا نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 2 ناموں پر غور

کراچی(امت نیوز) سندھ حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 2 ناموں پر غور شروع کردیا، ذرائع کے مطابق سابق جج سپریم کورٹ مقبول باقر اور سابق چیف سیکریٹری ممتاز شاہ کے ناموں پر غور کیا جارہا، ماہرین نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورت ضروری ہے، جون میں بجٹ پیش کرنے کےبعد نگراں حکومت کیلئے کام تیز کیا جائے گا، ادھر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا عمل بھی جاری ہے، ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر میں دلچسپی ظاہر کرچکی، اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو قائد حزب اختلاف لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔