بہت سے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا، فائل فوٹو

اے ٹی سی لاہور: عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(امت نیوز) انسداد دہشتگری عدالت نے زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور ظل شاہ قتل کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جبکہ تین مقدمات میں ضمانت میں 2 جون تک توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اے ٹی سی نے دو مقدمات میں سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 2 جون کو سنایا جائے گا۔