انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کی رہائی میں رکاوٹ کیا ہے؟

اسلام آباد: وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے بعد رہائی کے حکم میں نیا موڑ آ گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے عدالت میں انڈرٹیکنگ جمع نہیں کرائی جا سکی، عدالت نے کل رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی انڈرٹیکنگ دیں گے جو آئندہ پرتشدد احتجاج کا حصہ نہ بننے سے متعلق تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی واضح الفاظ میں انڈرٹیکنگ دینے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ مذکورہ ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دی تھی۔   عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی تھی، انڈرٹیکنگ جمع نہ ہونے سے عدالت کا تحریری فیصلہ جاری نہ ہو سکا۔