جہلم(اُمت نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی کوپھرسے گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کوجہلم سے رہائی کے بعد گرشتہ روز گرفتار کرکے آج گوجرانوالہ پیش کیا، ملزم کواینٹی کرپشن حکام نے سینئرسول جج کی عدالت میں پیش کیا تو فاضل عدالت نے مقدمہ سے ڈسچارج کاحکم دے دیا۔
اینٹی کرپشن حکام ذرائع کاکہناہے کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کوآج نئے مقدمہ میں پھرسے گرفتارکرلیا،محمد خان بھٹی پرمقدمہ پھالیہ کھمب کلاں کے رہائشی بختیاراحمدکی مدعیت میں درج کیاگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق محمدخان بھٹی نے سابق ایم پی اے ساجدبھٹی ،ایکسین رانااقبال اورایس ڈی او مدثرنزیدکے ساتھ بوگس مرمت کے ٹھیکے کئے
چارسڑکوں کے مرمتی ٹھیکے میں 50لاکھ کیش اورکروڑوں روپے خوردبردکئے گئے
۔اینٹی کرپشن حکام ذرائع کاکہناہے کہ اینٹی کرپشن محمد خان بھٹی کوگرفتاری کے بعد کل پھرعدالت پیش کرے گی۔