450 سرکاری ملازمین کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی، فائل فوٹو
450 سرکاری ملازمین کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی، فائل فوٹو

9 مئی کے احتجاج میں ملوث سرکاری ملازمین کی شامت آ گئی

پشاور: خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے احتجاج میں ملوث ہونے پر ساڑھے چار سو سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں 9 مئی کو پرتشدد واقعات میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 450 سرکاری ملازمین کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی، ملزمان کو اگلے ہفتے محکموں میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملازمین کو آئندہ ہفتے بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے، شواہد ملنے پر ان ملازمین کے خلاف انضباطی رولز2011 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جہاں ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے گئے وہیں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سرکاری املاک اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔