کمی کا اطلاق اغوا، دہشت گردی ، جاسوسی  اور سنگین جرائم میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا، فائل فوٹو
کمی کا اطلاق اغوا، دہشت گردی ، جاسوسی  اور سنگین جرائم میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا، فائل فوٹو

سسرال میں 40 لاکھ کی ڈکیتی کروانے والا داماد ساتھیوں سمیت پکڑا گیا

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے لکھنؤ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات کا معمہ حل کرکے مدعی مقدمہ کے بہنوئی کو دیگر دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا.

تفصیلات کے مطابق واردات کے دوران 40 لاکھ روپے کی رقم بینک اکاؤنٹ سے آئن لائن ٹرانسفر کرائی گئی تھی جبکہ ملزمان 50 ہزار روپے نقدی ، 3 موبائل فونز اور 4 قیمتی گھڑیوں لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ واردات گزشتہ مہینے ہوئی تھی تاہم پولیس نے جیوفینسگ اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر ملزم کاشف اور اس کے دیگر 2 ساتھیوں غلام رسول اور غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر کے 3 موبائل فونز اور 4 قیمتی گھڑیاں برآمد کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن ٹرانسفر کی گئی 40 لاکھ روپے کی رقم بھی مدعی کے اکاؤنٹ میں منتقل کرا دی گئی ہے ، پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔