اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عازمین حج کی پہلی پرواز کی روانگی تقریب سے وزیر مذہبی امور نے خطاب کیا۔طلحہ محمود نے کہا ہے کہ عازمین حج حجاز مقدس میں پاکستان کے سفیر ہوں گے
سینیٹر طلحہ محمود نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 26 ہزار عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج پہلی پرواز سے 387 عازمین حجاز مقدس روانہ ہو رہے ہیں۔
وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے مزید کہا کہ 26 ہزار عازمین حج روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت روانہ ہوں گے، عازمین حج حجاز مقدس میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ عازمین حج دوسروں کے ساتھ احترام کا رویہ رکھیں اور برداشت سے کام لیں۔
طلحہ محمود نے یہ بھی کہا کہ جو معاونین آپ کی خدمت کے لیے بھیجے ہیں، وہ ضرور آپ کو نظر آئیں گے