مکڑی کا دس فٹ بلند مجسمہ، تین کروڑ 28 لاکھ ڈالر میں فروخت

نیویارک(نیٹ نیوز) امریکی نژاد فرانسیسی خاتون مجسمہ ساز اور فنکارہ کی جانب سے مکڑی کا ایک دیوقامت مجسمہ تین کروڑ 28 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

پاکستانی رقم میں یہ مالیت 9 ارب 34 کروڑ روپے بنتی ہے، فروخت ہونے والا شاہکار لوئیس جوزفائن بورژوا نے 1996ء میں بنایا تھا۔ خاتون فنکارہ نے مسلسل کئی دہائیوں تک غیر معمولی بڑے اسکلپچر بنائے جو دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔ اسپائیڈر نامی یہ مسجمہ دس فٹ بلند ہے اور کانسی سے ڈھالا گیا ہے۔

پیش گوئی کی گئی تھی شاید یہ فن پارہ چار کروڑ ڈالر تک میں فروخت ہوگا لیکن اس سے کچھ کم رقم میں خریدا گیا ہے تاہم نیویارک میں فروخت ہونے والا مجسمہ لوئیس کا سب سے مہنگا فروخت ہونے والا شاہکار بھی ہے، اگرچہ لوئیس نے ایسی کئی مکڑیاں کاڑھی تھیں لیکن ان میں سے چار فروخت یا نیلام ہوئی ہیں۔