ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا باز ریانا برناوی نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے زمین پر پہلا پیغام بھیجا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی اسپیس اتھارٹی نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا نورد ریانا برناوی نے خلا سے سب کو السلام علیکم کہا۔ ان کے ساتھ سعودی خلانورد علی القرنی اور امریکی خلا باز پیگی وائٹسن بھی موجود تھے۔
السلام عليكم من الفضاء وشرف كبير أن نكون في هذه الرحلة التاريخية، هو ما استهلت به البطلة ريانة برناوي أول امرأة عربية مسلمة تَصل للفضاء.
السعودية #نحو_الفضاء 🇸🇦 pic.twitter.com/YL8HHav6jP
— الهيئة السعودية للفضاء (@saudispace) May 22, 2023
خلا نورد ریانا برناوی نے کہا کہ خلا سے السلام علیکم ۔۔ ہمارے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں۔
یا د رہے کہ سعودی خلانوردوں کو لے جانے والے اسپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 نے گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے پرواز بھری تھی۔
سعودی اسپیس اتھارٹی کے سی ای او محمد بن سعود التمیمی نے بتایا کہ سعودی عرب 3 خلابازوں کو بھیجنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا تھا کہ امریکی ادارے ناسا کی مدد سے سعودی عرب خلائی شعبہ سے متعلق سائنسی تجربات، بین الاقوامی تحقیق اور مستقبل کے مشنوں حصہ لے گا۔