نواز شریف کڈنی اسپتال میں کرپشن، سابق ایم ایس سمیت 10 گرفتار

سوات(بیورورپورٹ)سوات میں پی ٹی آئی دور حکومت کے سال 2015میں نوازشریف کڈنی اسپتال می گٹھ جوڑ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی طریقے ملازمین کی بھرتی کرنے پر سلیکشن کمیٹی اور سابق ممبران اسمبلی کے خلاف انٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں ملوث سابق ایم ایس ڈاکٹر سیدعلی خان،سی ٹی فارمیسی نثاراحمد اور کمیٹی ممبر جمعہ خان سمیت 10افراد کو حراست میں لے لیا۔دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔ انٹی کرپشن پولیس سوات کی جانب سے جاری کردہ ہینڈآوٹ میں کہاگیا ہے کہ 2015میں نوازشریف کڈنی اسپتال منگلور میں کلاس فورملازمین کی بھرتی کے حوالے سے اشتہارجاری کیا گیا تھا۔اُس وقت کے ایم ایس کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی بنائی گئی تھی۔جس کے خلاف محمد طاہر سکنہ اسلام پورنے ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو درخواست دی تھی کہ اسپتال میں بھرتیاں میرٹ کے برعکس سیاسی گٹھ جوڑ، ناجائز طریقے سے ہوئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق یہ بھرتیاں میں سیاسی اثرورسوخ کی بناپر کی گئی تھیں اور اس اقدام سے قومی خزانے کو 1کروڑ29لاکھ7ہزار34روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔انکوائری مکمل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ابتدائی طورپر اس مقدمے میں ملوث نوازشریف کڈنی اسپتال کے سابق ایم ایس اور سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سیدعلی خان (چارباغ)،سی ٹی فارمیسی نثار احمد (منگلور) سمیت سلیکشن کمیٹی کے رکن جمعہ خان اور دیگر افراد آصف خان،حیات خان،سردارعالم،ناصرخان،احسان علی،محمد حنیف اورمحمد زبیر گوکرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے کارروائی جاری ہے۔